لاہور (جیوڈیسک) سترہ جون کو لاہور میں پیش آنیوالے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز جوڈیشل کمیشن نے 19 جون کو کیا۔ کمیشن نے تحقیقات کے دوران سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ، وزیر اعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ، آئی جی پنجاب پولیس سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اہلکاروں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے اور جرح کی۔
جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے دوران پاکستان عوامی تحریک نے سماعت کا بائیکاٹ کیے رکھا۔
جوڈیشل ٹربیونل کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ذمہ داروں کا تعین کر کے سفارشات ہوم سیکرٹری کے حوالے کر دیں۔
جسٹس باقر علی نجفی کا کہنا ہے کہ ان کا کام تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ حکومت کے حوالے کرنا تھا۔ رپورٹ پبلک کرنا یا نہ کرنا اب پنجاب حکومت کی صوابدید ہے۔