لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےیڈیو لنک خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے جو ٹربیونل قائم کیا تھا اس نے شہباز شریف کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ٹربیونل کی رپورٹ پر شہباز شریف مستعفی کیوں نہیں ہوئے ٹربیونل کی رپورٹ شائع کی جائے۔
رپورٹ شائع نہ ہونے پر دوبارہ ہائی کورٹ جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قاتلوں کی جے آئی ٹی قبول نہیں قاتلوں کی جے آئی ٹی میں کیسے شہادتیں دے سکتے ہیں ہمیں خیبرپختونخواہ کی جے آئی ٹی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو خود غرض بنا دیا ہے گھر بیٹھ کر دعا کرنے سے انقلاب نہیں آتا انقلاب کے لیے نکلنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف افواج پاکستان اور عوامی تحریک دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے اب فوجی عدالتوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے انصاف کے حصول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔