لاہور (جیوڈیسک) ق لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے عوامی تحریک کے زیر اہتمام لبرٹی چوک اور پریس کلب کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
وفد میں سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران ، خدیجہ فاروقی ، ماجدہ زیدی، آمنہ الفت ، ثمینہ خاور حیات ، کنول نسیم ، تبسم ناز، سمعیہ طارق بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ظلم کے بعد اب انقلاب کی باری ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا، پنجاب حکومت حکو مت نے ماڈل ٹاؤن میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر چڑیا پر نہیں مارسکتی تو پھر گولی کیسی چل گئی۔
توقیر شاہ کا ایس ایم ایس اس سلسلے میں کافی ہے ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی خواتین نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کرنیوالے حکمرانوں کو واپس لیکر ہی آئینگے۔