لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے حساس اداروں نے کہا ہے کہ پولیس نے رپورٹنگ، انویسٹی گیشن، ضابطہ اور طریقہ کار اختیار نہیں کیا۔
تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس رپورٹ میں تمام فورنزک ثبوت مٹا دیئے گئے اور انکوائری رپورٹ میں صرف سانحہ کے دن کی تفصیلات درج ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔