لاہور : مجلس و حدت مسلمین لاہور شعبہ تبلیغات دعا کمیٹی کے زیر اہتمام سانحہ منیٰ کے شہداء کی بلندی درجات اور زخمی حجاج کی جلد صحت یابی کے لئے ماہانہ دعائیہ محفل،، دعائے کمیل،،آج (جمعرات) 7.30بجے شب قومی مرکز خواجگان شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوگا، دعا کمیٹی کے رکن و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور رانا ماجد علی کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کے دلخراش واقعے پر ہر مسلمان غم زدہ ہیں،اس المناک سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں پاکستانی حجاج کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں،بہت سے حجاج اب تک اس سانحے کے بعد لاپتہ ہیں۔
ہماری حکومت کی نالائقی کے سبب حجاج کے لواحقین اب تک اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کے لئے در در کے دھکے کھا رہے ہیں،وزارت مذہبی امور کی بد انتظام اور نا اہلی نے عوام کو کرب میں مبتلا کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دکھ اور غم کی گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والے حجاج کے لواحقین کے ساتھ ہیں،اور اس دعائیہ محفل کا اصل مقصد بھی شہداء کی بلندی درجات ، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتہ حجاج کے لئے خصوصی دعا کر نا ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء و اکابرین کو بھی مدعو کیاجائے گا،دعا سے پہلے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی حالات حاضرہ پر خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔