کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے لال قلعہ گراونڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سانحہ بارہ مئی کے شہدا کے لئے فاتحہ و قرآن خوانی کی گئی۔
اس موقع پر سانحے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 12 مئی کو ہماری اور افتخار چوہدری کی ریلی کا راستہ راستہ الگ الگ تھا۔
ذوالفقار مرزا کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بدین واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سابق وزیر بدین میں اپنی ریاست قائم کرنا چاہتا ہے لیکن حکومت نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔