سانحہ ملتان : واقعہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

Altaf Hussain Rehman Malik

Altaf Hussain Rehman Malik

ملتان (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف کے ملتان کے جلسہ میں بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا اورملتان کے جلسہ عام میں بھگدڑمچنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تعزیت کی اور کہا کہ اس سانحہ پر وہ اور ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شاہ محمود قریشی کو فون کر کے سانحہ ملتان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بدانتظامی قابل مذمت ہے۔ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی سانحہ ملتان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کی نشتر ہسپتال میں قاسم باغ سٹیڈیم میں بھگدڑ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی میرٹ پر انکوائری ہونی چاہیئے۔