سانحہ ملتان کی ابتدائی رپورٹ اتفاقی حادثے کے طور پر درج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں جانی نقصان کے واقعے کا اب تک کسی فریق نے مقدمہ درج نہیں کرایا۔ پولیس نے اتفاقی حادثے کے طور پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

سانحہ ملتان میں جاں بحق سات افراد کی ہلاکت اور واقعے کی ابتدائی رپورٹ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج کی گئی ہے ، یہ رپورٹ دفعہ ایک سو چوہتر کے تحت درج کی گئی ہے جو اتفاقی حادثے کی دفعہ ہے۔

اب تک کسی فریق نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے ، نہ ہی ایسی کوئی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اس سےپہلے ڈی سی او ملتان کہہ چکے ہیں کہ وزیراعلی کے حکم پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو آج اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔