سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے۔ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا۔

کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ حکومت نے سٹیج سے سیڑھیاں ہٹائیں ، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے تو سامنے لائے۔