سانحہ نانگاپربت میں نامزد مزید 2 ملزمان گرفتار

Nanga Parbat

Nanga Parbat

گلگت (جیوڈیسک) دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنی والے مزید 2 ملزمان گرفتار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانحہ نانگا پربت میں نامزد مزید 2 ملزمان بلال اورحبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سانحہ نانگا پربت کے ماسٹر مائنڈ کو چند دن پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا، تینوں گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا۔

ملزمان نے بیان سیکیورٹی اہلکاروں کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی کوہ پیما کو اغوا کے بعد تاوان طلب کرنا چاہتے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں پر سب سے پہلے حبیب اللہ نے فائرنگ کی تھی، جبکہ تینوں ملزمان سانحہ لولوسر میں بھی ملوث ہیں۔