سانحہ دیامیر منصوبے زیر تکمیل, غیر ملکی مزدوروں کی آبائی وطن روانگی

Tragedy Dyamyr

Tragedy Dyamyr

سرگودھا (جیوڈیسک) سانحہ دیا میر کے بعدسرگودھا ڈویژن میں جاری مختلف پراجیکٹس اور شعبوں میں کام کرنیوالے غیر ملکی چھٹیوں پر اپنے آبائی ممالک میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی سمیت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے والے 771 غیر ملکیوں جن میں اکثریت چینی باشندوں کی ہے۔

سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ سوموار کے روز تین آئرش باشندے آئیرلینڈ کے لئے چھٹیوں پر روانہ ہوئے ،اسی طرح غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی باشندے معمول کی چھٹیوں پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور چھٹیاں گزار کر واپس آ جائیں گے۔

دوسری طرف واقعہ کے بعد غیر ملکیوں نے اپنی سرگرمیاں بھی محدود کر لی ہیں اور وہ غیر ضروری طور پر سفر سے بھی اجتناب برت رہے ہیں۔ غیر ملکی انجینئر ڈویژن میں میگا پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جنہوں نے واقعہ دیا میر کے بعد اپنی سرگرمیوں کو رہائشگاہوں تک محدود کر لیا ہے۔اس طرح میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار بھی سست ہو گئی ہے۔