کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ نشتر پارک کیس کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا نے جیل میں سانحہ نشتر پارک کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان سلطان محمود، مفتی ذاکر،رحمت اللہ اور محمد امین کو پیش کیا گیا۔
عدالت نے فرحان قادری، سبیل عالم اور نعیم انصاری کے بطور گواہ بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 11اپریل 2006 کو نشتر پارک میں جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پربم دھماکے میں سنی تحریک کی قیادت اور علما سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔اس مقدمے میں چارر ملزمان گرفتار جبکہ قاری عابد، خالد ابرار اور محمد صدیق نامی ملزمان تاحال مفرور ہیں۔