زیار ت:عوامی نیشنل پارٹی زیارت کی جانب سے شہداء ٨ اگست کے چہلم کے سلسلے میں صوبائی تنظیم کی طرف سے اعلان کردہ مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوا۔انجمن تاجران اور زیارت کے عوام نے مکمل ساتھ دیکر شہداء کے لواحقین کے ساتھ دیکر وطن دوستی کا ثبوت پیش کرکے ہڑتال کو مکمل کامیاب بنایا۔
اے این پی ضلع زیارت کے صدر ہدایت اللہ کاکڑ ، تحصیل صدر میر عالم افغان ، جنرل سیکرٹری اجمل خان کاکڑ ، عابد خان کاکڑ ، خدائے نور کاکڑ ، ،کلیم اللہ خان کاکڑ ، فیروز افغان ،نقیب اللہ کاکڑ و دیگر کارکنوںو عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہر کا دورہ کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت شہداء ٨ اگست کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔آخرمیں اے این پی ضلع زیارت نے انجمن تاجران اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں مکمل ساتھ دی۔