لاہور : سر پرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی قیادت میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (APWWA) کے وفد کی سانحہ ساہیول سے متاثر ہونے والے بچوں کے گھر میں متاثرہ بچوں سے ملاقات کی اور لواحقین سے اظہارتعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اس واقعہ میں قتل ہونے والے جلیل کے بڑے بھائی جمیل نے وفد کو بتایا کہ گزشہ روز انہیں اسلام باد میں صدپاکستان ر اور سینٹ چیئرمین سے ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا مگر دونوں شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی جس پر وفد نے تشویش کا اظہارکیا اور ان کو یقین دلایا کہ جب تک آپ کے خاندان کوا نصاف نہیں مل جاتا تب تک ہم قلم کی طاقت سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے زبیراحمد انصاری، ایم ایم علی ودیگر نے کہا کہ سانحہ ساہیول میں ملوث افراد کو فی الفورکیفر کردار تک پہنچایا جائے سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ ساہیول ایسا سانحہ ہے جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے یہ واقعہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے حکومت مظلوم خاندان کو انصاف دلا کر مثال قائم کرے وفد میں ایم ایم علی،حافظ محمدزاہد،کرامت مسیح،فاطمہ شیروانی،مہوش احسن،ثمرین زاہد،محمد رضوان،محمد عثمان اور سیرت علی شامل تھے۔