پشاور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کے شہید طلبہ سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں مشعل بردار ریلی نکالی اور نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
سانحہ پشاور کے شہید طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں میلوڈی سے نیشنل پریس کلب تک مشعل بردار ریلی نکالی، اس میں وکلاء اور تاجروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔