اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے صحافیوں نے سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں، تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شرکت کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ارکان نے سانحہ پشاور میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ نے ساری قوم کو سوگوار کردیا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کا تحفظ کرے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔