لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور بین الاقوامی سازش ہے۔ ایسے وقت میں جب وزیراعظم امریکہ کے دورے پر روانہ ہو رہے تھے چرچ پر خود کش حملہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ لاہور کے کاسمو پولٹین کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔
گرجا گھر پر خود کش حملہ انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پر حملہ پاکستان کے مفادات پر حملے کے مترادف ہے۔ گورنر پنجاب نے اپنے نام سے منسوب ہال کا بھی افتتاح کیا۔