سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گرد انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں یہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گرد انسان کہلانے کے قابل بھی نہیں ہیں یہ انسانیت کے بھی قاتل ہیں۔ پشاور آرمی پبلک سکول حملے کے پیچھے بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے یقینا ان انسانیت سے مبرا بیرونی قوتوں کا شاخسانہ ہے جو ہمارے پیارے ملک پاکستان کی سرزمین میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ،جس کی تحقیق ہونی چاہئے، ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف انٹر نیشنل وومن ونگ سوشل میڈیا گروپ کی ایڈمن روبینہ شعیب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے میں بچوں کے بے رحم قتلَ عام کی شدید مذمت و معصوم جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ روبینہ شعیب نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتلِ عام وحشیانہ اور انسانیت سوز عمل ہے جو ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ تلافی فقصان ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، پاکستانی تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے جو آرمی سکول میں کی گئی دہشت اور حیوانیت کا کھیل تھا جس پر ساری قوم صدمے میں ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ، بیرونی طاقتیں ہمیشہ پاکستان اور پاک آرمی کے خلاف اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں مگر ہماری بہادر پاک آرمی نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتی رہے گی۔ …………………….. ………………….. سانحہ پشاور نے سقوط ڈھاکہ کی یاد تازہ کردی ہے اس کے پس منظر میں ہندوستان کا بدنما چہرہ ہے اسلام ایسی شدت پسندی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سانحہ پشاور نے سقوط ڈھاکہ کی یاد تازہ کردی ہے اس کے پس منظر میں ہندوستان کا بدنما چہرہ ہے اسلام ایسی شدت پسندی کا قائل نہیں ہے حکومت کا سانحہ پشاور پر اے پی سی بلانا خوش آئند اقدام ہے افغانستان میں ہندوستان کے کونسل خانے دہشتگردی کے مراکز بنے ہوئے ہیں، سانحہ پشاور پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے جسکو عالمی رہنمائوں نے بھی محسوس کیا ہے جہاد کے نام پر معصوم بچوں کا قتل عام کی شریعت بالکل اجازت نہیں دیتی جہاد میں بھی شریعت اہل کفار کے بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ ان خیالات کا اظہار خطیب جامعہ مسجدمدینہ اہلحدیث محلہ پوونڈیاں قاری عبدالرشید سلفی نے محمد ریاض ڈوگر کے رہائش گاہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 دسمبر کا دن سقوط ڈھاکہ میں جنھوں نے قوم کو زخم لگایا انہوں آج اس زخم کو مذید گہرا کیا ہے ملک میں دہشت گردی کی سازشیوں کی جڑ افغانستان میں قائم دہشتگردوں کے مراکز سے ملتی ہیں، افغانستان میں ہندوستان کے کونسل خانے دہشتگردی کے مراکزہیں اور ان مراکز ختم کیا جانا ضروری ہے ۔ …………………….. ………………….. مصطفی آباد سروس روڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد سروس روڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر، شہری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کا عملہ سارے شہر کی گندگی سروس روڈ کے ساتھ اور نہرے کنارے پھینکنے میں مصروف، صبح کے وقت سیر کیلئے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تندرستی کیلئے کی جانے والی سیر بیماریوں کا سبب بننے لگی، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کی طرف سے عرصہ داراز سے سروس روڈ کے ساتھ اور اورنہر کنارے شہر بھر کی گندگی پھینک دی جاتی ہے ، عرصہ داراز سے یہ سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کے چاروں طرف جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر شہریوں کو خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں، روزانہ صبح کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے بھی جاتی ہے تاکہ تندرست رہ سکے، جو کہ تندرستی کی بجائے خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر کو گندگی کے پاک کرنے اور ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کو گندگی ڈھپ کرنے کیلئے جگہ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ …………………….. ………………….. پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 560 گرام چرس 15 لیٹر دیسی جبکہ 2 بوتل ولائتی شراب بر آمد مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 560 گرام چرس15لیٹر دیسی جبکہ2بوتل ولائتی شراب بر آمد، تین اشتہاری گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران سرہالی روڈ سے منشیات فروش محمد عباس عرف مند بخش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 260گرام چرس بر آمد کر لی،امام بارگاہ کے قریب سے محمد طارق کمبوہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گرام چرس بر آمد کر لی، منشیات ویگرمقدمات میں اشتہاری تین ملزمان بھی گرفتار، سلیمان کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد، دس بلا نمبری موٹر سائیکل بھی بند، محلہ ملکاں والا میں شراب فروخت کرنے والے نصیر احمدکوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے15لیٹر شراب بر آمد جبکہ پکی حویلی کے قریب ولائتی شراب فروخت کرنے والے خلیل احمد ڈوگر کے قبضہ سے دو بوتلیں بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کوجیل بھیج دیا گیا،