سانحہ پشاور کے خلاف چوتھے روز بھی سبی کے شہری سراپاء احتجاج بنے رہے، شہر میں سوگ کا سماں، مذہبی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیاں

Tragedy Peshawar

Tragedy Peshawar

سبی (محمد طاہر عباس) سانحہ پشاور کے خلاف چوتھے روز بھی سبی کے شہری سراپاء احتجاج بنے رہے، شہر میں سوگ کا سماں، مذہبی جماعتوں اور مزدور تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلیاں پریس کلب کے سامنے مظاہرئے، کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سبی کے شہریوں نے چوتھے روز بھی احتجاج جاری رکھا ،جماعت اہلسنت ،سنی تحریک، بزم مزمل اور جماعت الامہ العالمیہ اور ریلوے محنت کش یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ،احتجاجی ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب پہنچی جہاں پر ریلی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی

جبکہ ریلوے محنت کش یونین کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے ریلی نکالی گئی اور ریلوے گول باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ا حتجاجی مظاہرہ سے اہلسنت کے رہنماء حافظ نذرقادری،حاجی محسن چشتی اور ر یلوے محنت کش یونین کے نسیم گشکوری،یونس سولنگی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں ہیں شرکاء نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ پشاور کے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے اور ملک کو دہشتگروں سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیکر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے