سانحہ پشاور : لاہور اور منڈی بہا الدین میں احتجاج، سڑکیں بلاک

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) پشاور واقعے کیخلاف لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر مسیحی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے، احتجاج کے باعث ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج کے قریب مسیحی برادری کا احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین پشاور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ احتجاج کے باعث ملتان روڈ اور ملحقہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب منڈی بہا الدین میں بھی مسیحی برادری نے کرسچن کالونی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور پشاور واقعے کے خلاف نعرے لگائے۔