سانحہ پشاور کے خلاف لاہور میں ماتحت عدالت کے وکلا کی ہڑتال

Lawyers Strike

Lawyers Strike

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ماتحت عدالت کے وکلا نے سانحہ پشاور کے خلاف ہڑتال کر دی تاہم ہائی کورٹ میں معمول کا کام جاری ہے ،پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں کے وکلا نے ہڑتال کی اور مقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

دوسری جانب ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور وکلا عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ہائی کورٹ بار کے صدر عابد ساقی کا کہنا ہے کہ سائلین کی مشکلات کے پیشِ نظر ہائی کورٹ میں ہڑتال نہیں کی جا رہی۔