لاہور ( میڈیاورلڈلائن) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدر ایم اے تبسم،جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی،سینئر نائب صدر عقیل خان،نائب صدر امتیاز علی شاکر اور فنانس سیکرٹری ساحر قریشی نے پشاورسکول میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور انتہائی دردناک ہے ،بے رحم دہشتگرمسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں۔
ایسے درندوں کے ساتھ مذاکرات کی گنجائش نہیں،بے گناہ اور معصوم بچوں کی شہادت میں ملوث انسان دشمن عناصر کو کہیں پناہ نہیں ملنی چاہئے، حکومت فوری طور پر ان کو واصل جہنم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔جس ریاست کے سکول و مدرسے غیر محفوظ ہوں اُس کا مستقبل تاریخی کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا۔ اب وقت آگیا ہے ہم فرقہ بندیوں سے نکل ایک متحد قوم ہونے کا ثبوت دیں۔
متحد ہوئے بغیراپنی ہی صفوں شامل دشمن کو پہچاننا ناممکن ہے ۔انہوں پشاور کے آرمی سکول میں ہونے والی دہشتگردی کے نتیجہ میں شیہد ہونے والوں کے لواحقین کیلئے صبر کی دُعا اور دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشتگرد انسان نہیں وحشی درندے ہیں ۔دنیا کا کوئی مذمت یا آئین بے گناہ اور معصوم بچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا ۔دہشتگرد نہ صرف پاکستان کے دشمن ہیں بلکہ پوری انسانیت کیلئے خطرہ ہیں لہٰذا ان درندوں کو دنیا کے کسی کونے میں بھی پناہ نہیں ملنی چاہئے۔