لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور میں معصوم طلبہ کی شہادت کے بعد آرمی پبلک سکول کیلئے 30 ہزار پائونڈز کے اپنے شارٹس عطیہ کر نے کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں سلور ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے عامر خان نے کہا معصوم طلبہ کی خونریزی انتہائی افسوسناک ہے۔
میں اندازہ کر سکتا ہوں کہ جان دینے والے بچوں کے والدین پر کیا گزری ہو گی۔ میں سکول کی تعمیرنو اور اس کے اطراف سکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات کیلئے اپنے شارٹس عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔