نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی میں پشاور سانحے لوک سبھا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے مذمتی قرارداد منظور کی ، سکولوں میں بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اس المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پشاور سکول پر حملے میں درجنوں طلباء کی شہادت پر پوری دنیا غم زدہ ہے ، نئی دہلی میں لوک سبھا کے اجلاس میں اس سانحے پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، سپیکر سمترا مہاجن نے پشاور حملے پر مذمتی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
سکولوں میں بھی فضا سوگوار رہی ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر پورے بھارت کے تعلیمی اداروں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ بچوں نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مرنے والے ساتھی طلباء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترکی کے صدر طیب اردوان نے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے المناک سانحے پر ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔