لیہ ( نامہ نگار) سانحہ پشاور ابھی تازہ ہے اور عمران خان شادیانے بجانے اور دھرنوں میں مصروف ہیں۔ ملک اس وقت انشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قوم دوبارہ عمران خان کے جھانسے میں نہ آئے۔ میاں نواز شریف پاکستانی قوم کا درد رکھتے ہیں۔ اور ملک میں امن و امان کیلئے دہشتگروں کے خلاف بولڈ سٹیٹ لے کر ثابت کر دیا کہ میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد کاروائیوں کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضاء موجود ہے۔
ابھی سانحۂ پشاور ، راولپنڈی کے زخم مندمل نہیں ہوئے کہ عمران خان نے شادیانے بجا کر معصوم بچوں کے والدین پر بجلی گرا دی۔ اور اب جبکہ پوری قوم نے یکجہتی کی مثال قائم کی تو ایک بار پھر دھرنوں کا اعلان کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔ حلقہ NA-122 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے بھی خان صاحب کو کچھ نہیں ملا۔ لیکن ” میں نہ مانوں ” کی پالیسی پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔