کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے ممبروصدر PS-123 اعظم خان درانی نے سانحہ صفوراچورنگی کوانتہائی افسوس ناک اورانسانیت سوزواقعہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اس سانحے پرہر آنکھ اشک بار ہے جس کی سنگینی کومحسوس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے زیراہتمام 14مئی بروزجمعرات کو نادراسینٹرکورنگی کی انتظامیہ کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہرے ودھرنے کو موخر کر دیا ہے۔جس کی آئندہ تاریخ کااعلان پارٹی رہنمائوں وقیادت سے مشاورت کے بعدکیا جائے گا۔