اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پر 27 ستمبرکو یوم مذمت منایا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مسیحی برادری کے رہ نماوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے حوالے سے 27 ستمبرکو مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، مساجد میں سانحہ پشاور کے حوالے سے مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ جسے سب مل کر ناکام بنا دیں گے۔ بشپ اسحاق مظہر نے بھی مسیحی برادری کی جانب سے 27 ستمبر کو یوم دع منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ملک دشمن عناصر کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے ،کم ہے۔