سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ اس دوران مقدمات کے سلسلے میں آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔سانحہ کوئٹہ کیخلاف وکلاء بھی سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف مکمل ہڑتال کی اپیل کی تھی۔لاہور کے وکلا نے ہائیکورٹ سمیت سیشن کورٹ،ضلع کچہری،ایوان عدل،ماڈل ٹاون ،کینٹ کچہری کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔فیصل آباد میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔
قصور اور ڈسکہ میں بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔اندرون سندھ کے وکلا بھی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔وکلا کے پیش نہ ہونے سے سکھر میں اور نواب شاہ کی عدالتوں کا کام ٹھپ رہا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے وکلا بھی ہلاکتوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
وکلا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔