کوئٹہ (جیوڈیسک)سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین کا میتیں رکھ کر دھرنا جاری ہے،شرکا نے دہشت گردوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ادھر کراچی میں بھی مختلف مقامات پر شیعہ علما کونسل نے دھرنے دے رکھے ہیں۔
کوئٹہ میں بم دھماکے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد ہزارہ برادری کا اپنے پیاروں کی میتیں رکھ کر احتجاج جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک وہ شہدا کی تدفین نہیں کریں گے۔بلوچستان شعیہ کونسل کیصدر سید داد آغا نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرے۔
ادھر کراچی کے علاقوں نمائش چورنگی ، ملیر پندرہ، انچولی، عائشہ منزل، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ناتہ خان اور اسٹار گیٹ سمیت مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگوں نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے۔