کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان نرسنگ فیڈریشن نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والی نرسز کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ فیڈریشن کے جاری بیان کے مطابق اسٹاف نرس افعت فقیر محمد سیمیت چار نرسز کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
دہشت گردی کا نشانہ بننے والی نرسوں میں سے اسٹاف نرس افعت فقیر محمد کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا اور آئندہ چند روز میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی تھیں معصوم نرس دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر گئی۔