لاہور (جیوڈیسک) سانحہ راولپنڈی کے اصل اسباب جاننے کے لیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں انتظامیہ اور پولیس کی غفلت واقعہ کاسبب قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دس محرم کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر بنائی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپوٹ میں پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
کمیٹی نے ایک سو چالیس سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کئے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔سانحے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کمیٹی نے نجی ٹی وی چینلز سے واقعے کے روز عکس بند کی گئی فوٹیجز بھی حاصل کیں۔مختلف پہلووں سے جائزہ لینے کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دی ہے۔