سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم، کل سے تحقیقات کا آغاز

Lahore High Cout

Lahore High Cout

راولپنڈی (جیوڈیسک) سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو کل اپنی تحقیقات کا شروع کر دے گا، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب اور علما کے سترہ رکنی وفد سے مذاکرات جاری ہیں۔ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت کی درخواست پر جسٹس مامون رشید کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

کمیشن پیر سے راولپنڈی میں انویسٹی گیشن شروع کرے گا، انکوائری کے لئے تیس روز کا ابتدائی وقت مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن اپنی رپورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کو دے گا۔رپورٹ کو منظر عام پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا استحقاق ہو گا، دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے روالپنڈی میں پنجاب ہاس میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، وزیر قانون، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلی پنجاب نے علما کے ذریعے لوگوں کو پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ علما نے اجلاس میں ملزموں کی گرفتاری اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔