متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا سانحہ ملت اسلامیہ کے اتحاد اور پاکستان کے خلاف سنگین سازش کا حصہ ہے، عوام اس سازش کوسمجھیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
الطاف حسین نے عالم دین علامہ طالب جوہری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کے عوام، ایک اللہ، ایک رسول اور ایک قرآن کے ماننے والے ہیں۔ لہٰذا ایک دوسرے کی جان یا مال کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام سازشوں کو سمجھیں، صبر و برداشت سے کام لیں۔ الطاف حسین نے جمعہ کو ہڑتال کرنے والی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ احتجاج پر امن ہو اور کسی کو نقصان نہ پہنچے۔