سانحہ راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ: رپورٹ

Tragedy Rawalpindi

Tragedy Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) نجم سعید کی سربراہی میں قائم فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی نے سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات مکمل کر کے حتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے چالیس سے زائد افراد کے بیانات قلم بند کیے۔

غفلت کے مرتکب پولیس افسروں، آر پی او، سی پی او، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی سیکورٹی، ایس پی راول، ایس پی سی آئی اے اور ایس پی ٹریفک راولپنڈی کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ کمیٹی نے کمشنر اور ڈی سی او راولپنڈی کے بیانات بھی قلم بند کیے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ سینئر پولیس افسران صورتحال کنڑول کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس افسران کا آپس میں رابطے کا شدید فقدان تھا۔ کمیٹی نے غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔