سانحہ راولپنڈی، ذمہ دار عناصر نہیں بچ سکیں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی میں ملوث افراد پاکستان اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔

ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس المناک واقعے پر دل گرفتہ اور رنجیدہ ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعلیٰ کی راولپنڈی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سانحہ راولپنڈی مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔ ملاقات میں سانحہ راولپنڈی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔