سانحہ راولپنڈی شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش ہے، صدر خطیب علماء کونسل

کراچی : مدارس و مساجد میں اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی لگائی جائے راولپنڈی کا واقعہ شیعہ سنی بھائیوں کو لڑانے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار خطیب علماء کونسل کے صدر مولانا گوہر رضا قمی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے راولپنڈی واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

حکومت ایسا ضابطہ اخلاق مرتکب کرے کہ کوئی دوسرے عقیدے کی توہین نہ کر سکے۔مولانا گوہر رضا قمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام مساجد وامام بارگاہوں، جلوس و عزا کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔ قصبہ کالونی میں واقع جعفریہ امام بارگاہ پر ہونے والا حملہ کراچی میں امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔