کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صفورہ چورنگی بس سانحہ میں ہلاک شدگان کی تدفین میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ صفورہ سانحہ اس بات کی علامت ہے کہ حکمران عوام کے کسی بھی طبقے کو کسی بھی قسم کا جانی ‘ مالی یا معاشی تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اسلئے اب ان کا مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ شہر میںرینجرز اور پولیس کی وجودگی کے باوجود صفورہ دہشتگردی اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کااپنے قیام کی افادیت سے محروم اور جرائم کی نرسری بن چکی ہے جبکہ رینجرز شہر میں موجودگی کے جواز سے محروم ہوچکی ہے اسلئے اب عوام تحفظ کیلئے فوج کی جانب دیکھ رہے ہیں
اگر جنرل راحیل شریف نے عوامی خواہشات کے بموجب غیر روایتی کردار ادا کرنے میں مزید پس و پیش اور تاخیر و تامل سے کام لیا تو پولیس و رینجرز کی طرح فوج کا ادارہ بھی عوامی اعتماد اور اپنی ساکھ سے محروم ہوجائے گا۔