لاہور : پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ اور صدر عمر عبد الرحمن جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال افسوناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے پورا ملک سوگ میں ڈوب گیاواقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات کروائی جائیں مرتکب اہلکاروں کو جلد ازجلد سزا دی جائے ۔
امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر سخت تشویش ہے ، مہذب اور جمہوری معاشرے میں اس طرح لوگوں کو قتل کرنے کی گنجائش موجود نہیں اگر کوئی مجرم گناہ کرتا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے قانون کے مطابق سز ا دی جائے ۔
جنرل سیکرٹری شاہد یوسف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا فوری طور پر ساہیوال پہنچ کر قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا بیان خوش آئند ہے لیکن یہ بیان صرف میڈیا تک محدود نہیں رہنا چاہیے اسے عملی جامہ پہنچایا جائے ۔
پی ایف یو سی کے عہدیدارا ن کا مزید کہنا تھا کا ریاستی اداروں کی تربیت کا فقدان ہے یہی وجہ ہے کہ ایسا واقعات ہمارے معاشرے میں ہر گذرتے روز میں رونما ہو رہے ہیں ۔