سانحہ شیخوپورہ، مرنے والوں میں ایک خاندان کی 7 خواتین اور بچے شامل

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے قریب موٹر سائیکل رکشے کو ٹرین ٹکر سے موت کی وادی اترنے والے 14 افراد کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ہلاک ہو نیوالے سات افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چودہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ نواحی گاوں خانپور میں ادا کی گئی۔

جس میں متاثرہ خاندانوں کے رشتے داروں اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی فضا سوگوار تھی۔ حادثہ خان پور گاوں کی بیوہ خاتون حفیظاں بی بی کے گھرانے کیلیے تو قیامت ہی ڈھا گیا۔

حفیظاں بی بی کی تین بیٹیاں مافیا بی بی، رانی بی بی اور شازیہ ،نواسی رابعہ، نواسا ارحم،،رشتہ دار نادرہ اور ناصرہ بی بی بھی اسی رکشہ پر سوار تھیں ،ایک ہی خاندان کی یہ خواتین اور بچے رکشے میں سوار ایک میلے میں کچھ امیدوں اور منتوں کے چراغ جلانے جا رہے تھے۔رکشہ خونیں کراسنگ پہنچا تو المناک حادثے نے ان خواتین اور بچوں کی زندگیوں کے چراغ ہی گل کر ڈالے۔