شیخوپورہ ( ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) چہلم کے سلسلہ میں تمام جلو سوں کی سیکیورٹی اور جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈی سی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تا کہ چہلم کے دوران تما م مجالس اور جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر نگ کی جاسکے۔ ڈی سی او شیخو پورہ ارقم طارق نے ڈی سی او کمپلیکس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا انہیں بتایا گیا کہ چہلم کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مر کزی جلوس کے راستوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گے ہیں اس مقصد کیلئے ضلعی حکومت اور پولیس کا عملہ فرائض سرانجام دیگا جو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں ضلعی حکام کو آگاہ کرینگے۔
اس موقع پر ڈی سی او کا کہنا تھاکہ چہلم کی مجالس اور جلوسوں کے دوران امن وامان کی صور تحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دیں۔