سانحہ شکار پور کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) شکار پور میں دہشتگردی کے خلاف شعیہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی ملیر میں احتجاج کیا گیا۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی۔ نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگی رہیں۔ اسلام آباد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک ریلی نکالی۔

لاہور میں شیعہ علما کونسل نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا گیا۔ فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی کال پر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل چوک بھی ٹریفک کیلئے بند رہا۔