سانحہ شکار پور :کراچی کی نما ئش چورنگی پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری

Picket

Picket

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ شہداء کمیٹی علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں مثبت جواب آیا ہے لیکن جب عملی اقدامات نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین اور مجلس وحدت مسلمین کے تحت شکار پور سے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء گزشتہ روز سے کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں چیئر مین شہداء کمیٹی علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات میں مثبت جواب آیا ہے، لیکن جب تک عملی اقدامات نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا،، علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ بھی کیا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ اندرون سندھ تک پھیلایا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ وارثان شہداء اپنے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ خود کریں گے۔