کوئٹہ (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تسلیم کیا ہے کہ سانحہ تربت لیویز اور پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ لاپروائی کرنے والے اہلکار گرفتار کر لیے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف مل کر جنگ لڑیں گے۔ سرفرازبگٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی سندھی، بلوچی اور پنجابی نہیں ہم سب پاکستانی ہیں۔