اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر آسف زرداری نے وفاقی حکومت سے روہڑی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
آصف زرداری نے اپنے بیان میں ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں جب کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ روہڑی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے چار ملازمین بھی شامل ہیں۔