ٹرینوں کی تاخیر، روانگی، مسافروں کو ایس ایم ایس سے مطلع کرنے کا فیصلہ

Trains

Trains

لاہور(جیوڈیسک) ریلوے حکام نے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سروس پیر کے روز سے شروع کی جائے گی۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے اور پیر کے روز سے یہ سروس شروع کر دی جائے گی۔

ٹکٹوں کی بکنگ کیلئے آنے والے مسافروں سے ان کا موبائل فون نمبر لیا جائے گا اور ٹرینوں میں تاخیر پر مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور ٹرین کی روانگی کا وقت بھی بتایا جائے گا۔

تا کہ مسافروں کو دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق کئی ماہ گزرنے کے باوجود کراچی سے لاہور آنے والے ٹرینیں کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، تیز گام، علامہ اقبال اور نائٹ کوچ سمیت بعض ٹرینوں کا شیڈول بہتر نہیں ہو سکا۔