اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈائریکٹر جنرل نیب کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کے میگا اسکینڈلز کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں۔ اسلام آباد میں وزارت ریلوے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب نے وفاقی وزیر کو میگا اسکینڈلز کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ان میگا اسکینڈلز میں لاہور گولف کلب، رائل پام کلب، چین سے خریدے گئے انہتر لوکوموٹو، راولپنڈی میں بینک روڈ پر واقع ریلوے کی ایک لاکھ مربع فٹ اراضی اور ریلوے اسکریپ چوری کیس شامل ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب وزارت ریلوے نے اپنے قانونی معاملات کی دیکھ بحال کے لیے ڈائریکٹر لیگل کے بجائے ڈی جی لیگل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔