ریلوے کے اعلیٰ حکام اور رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت علی خان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی
Posted on October 14, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : ریلوے کے اعلیٰ حکام اور رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت علی خان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں ریلوے کی ڈھڈیال مرکز میں اراضی کو کارآمد بنانے کے لیے محترمہ عفت لیاقت نے تجاویز دیں۔ عفت لیاقت نے ڈھڈیال کے محنت کش لوگوں کی سپورٹ کرتے ہوئے ریلوے حکام سے خصوصی طور پر بات چیت کی۔
ریلوے کی اراضی کو غریب لوگوں کے لیے کارآمد بنایا جائے اور انہیں مستقل بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔ ریلوے حکام نے عفت لیاقت کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ریلوے کی اراضی پر دکانیں تعمیر کر کے متاثرہ لوگوں کو روزگار کی سہولت فراہم کی جائے گی۔