ریلوے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سعد رفیق

Railway

Railway

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، صاف شفاف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ چاہتے ہیں۔

لاہور میں مزدور یونین کے نمائندوں سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگلے چند برسوں میں پہلے ریل سرکے گی، پھر پاوں پاوں چلے گی، پھر چل پڑے گی اور پھر دوڑ ے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں سیاسی بھرتیاں نہیں ہوں گی، البتہ ویجلینس کا شعبہ قائم کریں گے اور اس میں بھرتیاں کی جائیں گی۔