ریلوے کی پرائیوٹ ائزیشن نہیں ری سڑکچرنگ ہو گی: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو ازخود ٹھیک ہونے کی درخواست کرتے ہوئے حلف لیا اور باز نہ آنے کی صورت میں دوسرا طریقہ بھی آزمانے کی دھمکی دے ڈالی۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کشتیاں جلا کر ریلوے کے وزیر بنے ہیں اور آپ بھی اپنی کشتیاں جلا دیں اور اب ریلوے میں صرف کام والے رہیں گے کوئی سفارش نہیں چلے گی اور نہ ہی کوئی کام میرٹ سے ہٹ کر ہوگا۔ اگر میں بے ضابطگی کروں تو آپ کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا اور اگر آپ بے ضابطگی کریں تو پھر مجھے بھی ایسا کرنے دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں ہر طرح کی کرپشن ہے کوئی سکریپ اور تیل چوری کرتا ہے تو کہیں ٹکٹ چوری عروج پر ہے اور کہیں خریداریوں میں کمیشن کھایا جا رہا ہے۔ کوئی مناپلی نہیں چلے گی اور اگر کرپشن روکنے کے لئے احتساب کے اداروں کی ضرورت پڑی تو وہ بھی لیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی پرائیوٹ ائزیشن نہیں ریسڑکچرنگ ہو گی اور اس کام کے لئے اگر ہو سکا تو ہمسایہ ملک سے بھی استفادہ کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے سے کسی بھی قسم کی مراعات لینے سے انکار کر دیا۔