فیصل آباد : تحریک انصاف سینئر ارگنائزو حلقہ این اے 78 کے رہنما چوہدری ندیم نے نے کہا ہے کہ سانحہ ٹرین میں انیس سے زیادہ آرمی وسول افراد کی شہادت انتہائی المناک حادثہ ہے جس پر پوری قوم اور تحریک انصاف رنجیدہ ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ س حادثے نے گڈ گورننس کی ٹھیکیدار وفاقی حکومت کا پول کھول دیا ہے۔
ریلوے انجنوں کی امپورٹ میں کمیشن کھانے والوں کی نظر کب پاکستان کے خستہ حال پلوں پر جائے گی؟ قوم یہ دیکھنے کی منتظر ہے۔ایک سو سالہ خستہ پل کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے کے اس حادثہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران وسپاہی اور سویلین قوم کا فخر ہیں۔
ان کی شہادت فراموش نہیں کی جاسکتی گوجرانوالہ سانحہ ٹرین حکومت اور وزیر ریلوے کی نااہلی سے کا نتیجہ ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے سانحہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے اور مختلف قسم کی تاویلیں پیش کرنے کی بجائے فوری طورپر مستعفی ہو جائیں ۔ سانحہ کی سطحی تحقیقات کی جائیں ۔ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک میں کئی جگہ سے نٹ بولٹ غائب تھے ، یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ریلوے حکام اور حکومت کی طرف سے کی جانب سے شواہد مٹانے کی کوشش بھی کی گئی ،۔ پل سے ڈھائی سو فٹ پہلے انجن پٹری سے اترنے کے شواہد بھی مل چکے ہیں ۔